ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کامیڈ کے کالجس 25 فیصد سیٹیں حکومت کو دینے پر آمادہ : شرن پرکاش پاٹل

کامیڈ کے کالجس 25 فیصد سیٹیں حکومت کو دینے پر آمادہ : شرن پرکاش پاٹل

Thu, 13 Apr 2017 09:51:15    S.O. News Service

بنگلورو۔12؍اپریل(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل نے کہاکہ کامیڈکے نے 25 فیصد میڈیکل پوسٹ گریجویشن سیٹیں حکومت کو فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، جبکہ اقلیتی تعلیمی اداروں نے بھی اپنی سیٹوں میں سے دس فیصد اضافہ کی گنجائش پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقلیتی اداروں کو حکومت نے تعلیمی فیس میں دس فیصد اضافہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرناٹکا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کمس کے این آر آئی کوٹے میں ڈینٹل سیٹوں کیلئے منظور شدہ طلبا کا مستقبل خطرہ میں پڑچکا ہے۔ لیکن کالجوں کے انتظامیہ کی طرف سے جو فیصلہ لیاگیا ہے، اس میں حکومت کی طرف سے مداخلت نہیں کی جاسکتی۔اس سلسلے میں فیصلہ صرف عدالتوں کے ذریعہ لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن طلبا نے نیٹ امتحان لکھے بغیر میڈیکل اور ڈینٹل کورسوں میں داخلہ لیا ہے ، ریاستی یا مرکزی حکومت ان کو بچانے کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ جن تعلیمی اداروں نے نیٹ امتحان کے بغیر طلباکو داخلے دئے ہیں ان کے خلاف حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ کمس کی طرف سے نیٹ امتحان کے بغیر جن طلبا کو داخلہ دیاگیا ہے، ریاستی حکومت کی طرف سے اسے یہ ہدایت دی جائے گی کہ ان تمام طلباکو بے دخل کیا جائے اور ان سے لی گئی فیس مکمل طور پر واپس لوٹادی جائے۔ انہوں نے بتایاکہ 2018-19 تک ریاست میں مزید چھ میڈیکل کالج قائم ہوں گے، جس سے میڈیکل سیٹوں میں داخلوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔ مسٹر پاٹل نے بتایاکہ اس بار میڈیکل پوسٹ گریجویشن کورسوں میں کرناٹک کے 3243 طلبا کو داخلہ ملنے کی توقع ہے۔


Share: